Homeخبریںپشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد...

پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی۔

 

پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق لوئر دیر میں مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں پہلے گھات لگائے بیٹے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد موقع پر ہی جانبحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

مقتول افراد کی شناخت میاں، بیوی اور بیٹے کے حیثیت سے ہوی ہے۔

Exit mobile version