پشاور (ہمگام ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بلوچ طلباء سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی کے لیئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاج میں شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچ طلباء کے لواحقین کی درد میں ہم ان کے شریک ہیں اور یہ مظاہرہ
بلوچ طلباء کے ساتھ یکجہتی کی وجہ سے تشکیل دی گئی ہے -اور ہمارے درد مشترکہ ہے۔
واضح رہے کہ مغوی سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی کے لیئے مختلف جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ـ