کوئٹہ ( ہمگـام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف گروپ کا پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے نام سے نئے کابینہ کا قیام، خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین جبکہ مختار خان یوسفزئی کو جوائنٹ چیئرمین منتخب کردیا گیا۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے علیحدہ گروپ کا جلسہ آج کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں درجنوں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے نئی کابینہ منتخب کی-
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی قومی کانگریس کی تیاریاں جاری ہیں اس حوالے سے نئے گروپ کی جنرل باڈی کے لیے خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین، مختار خان یوسفزئی کو جوائنٹ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے پشتونخوا میپ کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان، پارٹی سے برطرف رہنماؤں کی قیادت میں کوئٹہ میں کانگریس کا انعقاد کانگریس نے اپنی نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب کرلی۔
نئے کابینہ میں خوشحال کاکڑ مرکزی چیئرمین، مختار یوسفزئی شریک چیئرمین مقرر، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، سیکرٹری جنرل خورشید کاکا جی، سیکرٹری اطلاعاتعیسیٰ روشان، سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، مرکزی سیکرٹریز عبیداللہ بابت اور دیگر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی 4 روزہ مرکزی کانگریس میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا تھا دوسرا دھڑا جس کا نام پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ہے کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔