چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپشتون ایس ایف کے زیراہتمام اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ بی...

پشتون ایس ایف کے زیراہتمام اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ بی بی کے قتل کیخلاف مظاہرہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پشتون ایس ایف کے زیراہتمام اسلام آباد میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور اس کےقتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نور، خلیل آغا،اے این پی کوئٹہ کے نائب صدر ثناء کاکڑ،علاؤ الدین اورمحمود لونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت پشتونوں کاقتل عام جاری ہے ،پشتونخوا وطن پرآپریشن کر کے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ۔پشتونخوا وطن کئی دہائیوں سے کشت وخون کا شکارہے اب پشتونوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ،پشتون عوام اب ایک منظم انداز میں اس ظلم کے خلاف اٹھ رہے ہیں اور ان کی چیخیں ایوانوں کی بنیاد یں ہلا کر رکھ دیں گی۔ اسلام آباد جیسے شہر میں بھی پشتون عوام کے بچے محفوظ نہیں ،معصوم بچی کو اغوا کے پھر بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش جلانا بدترین وحشت ہے۔ مظاہرین نے سیکورٹی اداروں کی ناکامی،معصوم فرشتے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور ایک نجی چینل کے غلط پروپیگنڈے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیاکہ دہشتگردی کے خاتمہ کے ساتھ قتل عام بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز