سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںپشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو پاکستانی فورسز نے پشاور...

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو پاکستانی فورسز نے پشاور سے گرفتار کرلیا

 

پشاور(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پشتون قوم کی آواز اور انتہائی تیزی سے ابھرتی اور پشتون قوم میں مقبولیت پانے والی پشتون حقوق اور ان پر ڈھائے گئے مظالم و ناانصافیوں کے خلاف پرامن تحریک چلانے والی تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو رات گئے پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ان کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر ان کے کچھ دیگر ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے لیکن ان کی گرفتاری خفیہ اداروں نے خود براہ راست کی ہے یا پولیس کے ذریعے کروائی گئی ہے اس حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حکمت عملی پاکستان کی ریاست کا مقبوضہ و زیردست رکھے گئے اقوام کے ساتھ بہت پرانی ہے کہ جب بھی وہ اپنے حقوق اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاتے ہیں بجائے اس کے کہ ان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ریاست اور قابض فوج اس کوشش میں لگ جاتی ہے کہ اس آواز کو دبانے کے ذرائع تلاش کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز