پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںپشتون تعفظ موومنٹ کےحق میں واشنگٹن،کیلی فورنیا،فرینکفرٹ میں مظاہرے

پشتون تعفظ موومنٹ کےحق میں واشنگٹن،کیلی فورنیا،فرینکفرٹ میں مظاہرے

واشنگٹن ( ھمگام ویب نیوز ) قابض پاکستانی فوج اور آئی-ایس-آئی کی پشتون قوم پر بے انتہاء مسلسل ظلم جبرو بربریت سے جنم لینے والی تحریک پشتون تعفظ موومنٹ کی حالیہ پشاور میں کامیاب جلسہ و عوامی اجتماع کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن، کیلی فورنیا اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی PTM کے حق میں پشتونوں کے مظاہرے ہوئے ہیں۔واشنگٹن میں منتظم مجیب الرحمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات وہی ہیں جو پشتون تحفظ موومنٹ کے ہیں ۔’’لیکن آج یہاں وائٹ ہاؤس کے سامنے اکھٹے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ امریکی حکومت پاکستانی حکومت پر سفارتی دباو ڈالے کہ وہ پشتونوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیاں بند کرے اور ان کے مطالبات پورے کئے جائیں ۔ کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا قریبی اتحادی ہے‘‘۔پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں جمعہ کے روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی پاکستانی قونصل خانے کے سامنے بڑی تعداد میں پشتونوں نے مظاہرہ کیا ۔اس کے علاوہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ آئندہ امریکہ کے ایسے دیگر بڑے شہروں میں بھی ریلی نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں پشتون قوم آباد ہیں ۔ کیونکہ پاکستان میں پشتون عوام کے مطالبات قانونی ہیں اور غیر آئینی نہیں ۔ ان مسائل کے حل سے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے پشتونوں نے ٕ مظاہرہ کیا ۔ یہ مظاہرہ پاکستان میں پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا تھا ۔
مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کا مقصد پشتونوں کے لئے بنیادی سماجی اور سیاسی حقوق کا حصول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز