Homeخبریںپشین، قتل کے مقدمے میں سات لیویز اہلکاروں کو سات سال سزا،...

پشین، قتل کے مقدمے میں سات لیویز اہلکاروں کو سات سال سزا، دس لاکھ روپے دیت ادائیگی کا حکم

پشین ( ہمگام نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین محمد جمشید خان کی عدالت سے قتل کے مقدمہ میں ملوث بوستان لیویز تھانہ کے سات لیویز اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر سات سات
سال کی سزا سناتے ہوئے دس لاکھ روپے دیت اداکرنے کا حکم دیا۔
جبکہ لیویز تھانہ کے انچارج کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان علی محمد دفعہ دار نے دیگر اہلکاروں یوسف گل، محمد میر، محمدامین، محمد صادق،
محمد انور اور عبدالحمید کے ساتھ ملکر بارہ سال قبل بوستان میں ایک شخص حافظ محمد جان خلجی جو موٹر سائیکل پر کلی نیلی بوستان
جارہے تھے کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس پر جمعرات کو سیشن پشین کی عدالت سے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزاسنائی گئی ۔
مقدمہ میں نامزد لیویز تھانہ انچارج نائب رسالدار فیروز خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا، استغاثہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالفتاح کاسی نے پیروی کی، جبکہ مقتول کی جانب سے محمد ولی بڑیچ نے پیروی کی ۔

Exit mobile version