پشین (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق بوستان کے علاقے جلوگیر کے قریب نامعلوم الاسم لڑکی کی لاش برامد ہوئی، جنہیں گلے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا، لیویز تھانہ بوستان کے انچارج سید بشیرآغا اور دفعدار عبدالصبور عابد و دیگر لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کاروائی کیلئے پشین ہسپتال منتقل کر دیا-
جبکہ دوسرے واقعے میں بوستان کلی ملاخیل کے رہائشی عبدالاحد ملاخیل نے اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا،لیویز فورس بوستان نے موقع پر پہنچ کر ملزم عبدالاحد ملاخیل کو گرفتار کرکے مقتولہ کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین منتقل کر دیا-
پشین شہر میں مختلف واقعات پیش آئے اسی کے ساتھ ساتھ تیسرا واقعہ شہر کے نواحی علاقے کلی غریب آباد میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے سردار ولد شیر محمد جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی علاوالدین شدید زخمی ہوگئے، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کو گرفتار کی یقین دہانی کرائی