Homeخبریںپشین میں گھر پر ڈرون حملہ ایک شخص ھلاک ، نصیرآباد گھر...

پشین میں گھر پر ڈرون حملہ ایک شخص ھلاک ، نصیرآباد گھر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

پشین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پشین میں

ملک حاجی ظریف خان کاکڑ کا بیٹا محمد خان رات 12:15 بجے کلی ظریف آباد گھر میں ڈرون حملہ میں جانبحق ہوگئے ۔

دوسری نصیرآباد تھانہ منگولی کی حدود میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ سیاہ کاری بتائی جارہی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز