دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپشین و نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق،...

پشین و نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق، 3افراد گرفتار

پشین(ہمگام نیوزِ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پشین اور نصیر آباد میں فا ئرنگ کے 2 الگ واقعات میں ٹیکسی ڈرائیورسمیت 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،دونوں واقعات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔پشین لیویز نے ڈرائیور کے قتل کے شبے میں 3افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتول ڈرائیور کے لواحقین اوراہلیان علا قہ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے نعش رکھ کر قومی شاہراہ پر احتجاجا کیاجس کی وجہ سے گاڑیوں کی لا ئنیں لگ گئی تا ہم بعد ازاں شاہراہ کو کھول دیا گیا۔پشین ضلعی انتظا میہ کے مطابق گزشتہ روز پشین میں نیشنل پریس کلب کے سامنے ٹیکسی اسٹینڈ سے گاڑی کرایے کر کے جا نے والے افراد نے مبینہ طور پر31 سالہ ٹیکسی ڈرائیور محمد قاسم کوکلی ملک کٹا کے قریب سر میں گو لی ما ر کر قتل کردیا اور نعش سڑک کنارے پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے مقتول ڈرائیور کی نعش کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال پشین پہنچایاواقعہ کے بعد ورثا اور اہلیان علا قہ نے پہلے نعش کے ہمراہ نیشنل پریس کلب پشین کے سامنے اور پھر ضلعی انتظا میہ کے ساتھ مذاکرات کی نا کا می پر نعش کوقومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی مظا ہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ دریں اثنا ء پشین لیویز کے مطابق واقعہ کے بعد 3 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جا نب نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدودا گوٹھ شیراں میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص راجہ خان کو قتل کر دیا گیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، پو لیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز