چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںپشین : ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی دو بچیاں ہلاک ،متعدد بیمار

پشین : ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی دو بچیاں ہلاک ،متعدد بیمار

پشین ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی اطلاع کے مطابق پشین کے علاقے کلی شیخالزئی میں گذشتہ روز محمد اسلم نامی شخص کی دو کمسن بچیاں جن کی عمریں چھ اور نو سال ہیں ،ہیضے کی بیماری کے باعث ہلاک ہوگئیں ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین نے بچوں کی ہیضے سے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
ڈب خانزئی میں بھی ہیضے سے متاثر ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،لیکن ہسپتال میں ادویات کے فقدان کے باعث واپس گھر بھیج دیئے گئے ہیں ۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو ڈب خانزئی اور بی ایچ یو ملکیار اور دیگر علاقوں کو فوری طور پر ہیضے سے بچاو کے ادویات فراہم کی جائیں ۔
ان کہناہے کہ حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد یہ وبائی امراض زیادہ پھیل رہاہے ۔ جس سے متعدد بچے،بچیاں اور بڑے متاثر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز