چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپلوامہ،حملےکی ذمہ داری قبول کرنیوالوں کے خلاف پاکستان نے خاطرخواہ اقدامات نہیں...

پلوامہ،حملےکی ذمہ داری قبول کرنیوالوں کے خلاف پاکستان نے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے:سینئرامریکی اہلکار

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) امریکہ نے کہاہے کہ اس کی پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر تشویش برقرار ہے کیونکہ ایٹمی طاقت رکھنے والی ان دونوں ہمسایہ ریاستوں کی فوجیں سرحدوں پر الرٹ ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایاکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش ابھی بھی برقرار ہے،انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان نے وہاں موجود ان شدت پسندوں کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جنہوں نے پلوامہ میں 14 فروری کو ہونے والے خودکش کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی،ٹرمپ انتظامیہ کے اس اہلکار نے نام ظاہر کرنے کی شرط کے ساتھ صحافیوں کو ایک بریفنگ کے دوران بتایاکہ اگر پاکستان ایسے گروپوں کے خلاف پائیدار اور مخلصانہ کوششیں نہیں کرتا اور اس صورت میں کوئی اور دہشت گردانہ حملہ ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے انتہائی زیادہ مسائل کی وجہ بنے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں دوبارہ اضافے کا سبب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز