لاہور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے پاکپتن میں گلزار احمد نامی شخص نے سحری کے وقت گہری نیند سے نہ اٹھنے پرسنگدل باپ طیش میں آکر اپنی ہی بیٹی پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقتولہ کے چچا مختار احمد کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔


