کبیروالا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پنجاب کے علاقے کبیروالا میں تھانہ سٹی کی حدود گرلز کالج کے قریب سے نوجوان آکاش آرائیں کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق آکاش آرائیں نامی نوجوان گھر میں اکیلا رہتا تھا اور رنگساز کے طور پر کام کرتا تھا۔
زرائع کے مطابق پولیس نے قتل کے الزام میں مجموعی طور پر 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اس کے بعد پولیس کے تحقیقات میں پتہ چلا کہ خاتون نے بلیک میلنگ کرنے پر بھائی کے ساتھ مل کر آکاش کو ایک یوم پہلے ذبح کیا تھا۔ پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے خاتون کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزم بابر علی نے اپنی بہن کے ہمراہ ڈنڈے مار کر آکاش کو بیہوش کردیا اور بیہوشی کی حالت میں تیز دھار آلے کے وار کرکے ذبح کردیا تھا۔


