چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپنجاب ،صادق آباد نجی بینک میں دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے

پنجاب ،صادق آباد نجی بینک میں دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے

صادق آباد (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر صادق آباد میں واقع نجی بینک میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ واقعے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، ڈی پی او صادق آباد کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز