یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںپنجاب: بلوچ طلبا پر شدت تنظیم کا تشدد

پنجاب: بلوچ طلبا پر شدت تنظیم کا تشدد

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے پنجاب یونیورسٹی میں شدت پسند تنظیم کی جانب سے بلوچ طلبا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلبا پر تشدد بلوچستان سے آنے والے طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بلوچ طلباء کو پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، شدید احتجاج کے باوجود پنجاب کے صوبائی حکومت نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیا۔ ہم نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر بلوچ طلباء پر تشدد کا نوٹس نہیں لیا گیا تو اس طرح کے واقعات رونما ہوں گے، پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچ طلباء پر ہونے والی حالیہ تشدد ہمارے خدشات کو درست ثابت کررہی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے وزیراعلی اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچ طلباء پر ہونے والے تشدد کے مسئلے کو اعلی سطح پر اٹھائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اگر اس طرح کے واقعات پھر رونما ہوئے تو وہ اس کے خلاف احتجاج کے تمام ذرائع بروئے کار لاکر سخت ردعمل ظاہر کریں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز