سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق،1122زخمی

پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق،1122زخمی

لاہور ( ہمگام نیوز)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1060ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 618افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

504معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 550ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور34مسافر449اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان92حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد 68حادثات میں 67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1060متاثرین میں 935مرد اور197خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 194افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور621افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ317زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 874موٹرسائیکلز،76آٹو رکشے136 کاریں،26وین7مسافربسیں،20ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز