دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںپنجاب : قبر میں مدفون لڑکی کے ساتھ درندہ صفت شخص کی...

پنجاب : قبر میں مدفون لڑکی کے ساتھ درندہ صفت شخص کی زیادتی ـ

پنجاب(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں نامعلوم درندہ صفت شخص نے دفن نوجوان لڑکی کی قبر کھود کر لڑکی سے زیادتی کی ـ

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقہ برج مہالم چک نمبر 35 کے رہائشی شان علی نے تھانہ میں درخواست گزاری اور موقف اختیار کیا ہے کہ میری بہن 16 سالہ مقدس جو 2021/ 5/ 11 کو انتقال کرگئی تھی جس کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا جبکہ اگلے روز سائل اپنی بھابھی فضیلت بی بی کے ہمراہ قبر پر دعائے مغفرت کیلئے پہنچے تو قبر ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور کفن بھی اترا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوا کہ مقدس کے ساتھ کسی نا معلوم شخص نے زنا کیا ہے ـ

پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا سائل کی جانب سے قبر کشائی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع پر دلی افسوس ہوا ہے اس واقع پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے میڈیکل ٹیمیں قبر کشائی کے بعد میڈیکل کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائیں جائیں گے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز