پنجاب(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر حریف نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے چک 55 گ ب میں پیش آیا جہاں طارق اور آصف نامی افراد کے مابین زرعی پانی کا تنازع تھا۔
پانی کے تنازع پر دونوں افرادکے مابین جھگڑا ہوا جس دوران آصف نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے طارق اور اس کے بھائی خالد کو قتل جب کہ ان کے ساتھ موجود شریف کو زخمی کردیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔


