دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپنجاب پولیس کے ہاتھوں مغوی بلوچوں کی جعلی مقابلے میں شہادت کے...

پنجاب پولیس کے ہاتھوں مغوی بلوچوں کی جعلی مقابلے میں شہادت کے خلاف جرمنی اور لندن میں بی آر پی کے زیر اہتمام مظاہرے

جنیوا (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے عید سے ایک روز قبل پنجاب پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید کئے جانے والے پانچ بگٹی بلوچوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف جرمنی کے شہر ہنوفر اور برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

جرمنی کے شہر ہنوفر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی آر پی جرمنی کے صدر جواد بلوچ نے کہا کہ عید کے روز جہاں پورا اہل اسلام عید منا رہا تھا وہیں پاکستانی فوج نہتے اور جبراً گمشدہ بلوچوں کے گلے کاٹ رہی تھی جب دنیا میں اسلامی تہوار کیلئے قربانیاں ہورہی تھیں وہیں بگٹی قبیلے کے لوگ کئی سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی تدفین میں مصروف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس ناروا طرز عمل کے غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدامات پر پاکستان میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں کی خاموشی سے یہی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ وہ بلوچ قوم پر ہونے والے ظلم کی حمایت کررہے ہیں۔

مظاہرے میں بی آر پی جرمنی کے کارکنان راشد بلوچ، عبدل جلیل بلوچ اور اعجاز بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کی۔

برطانیہ میں منعقدہ مظاہرے میں بی آر پی کے مرکزی رہنما منصور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں جس طرح لاپتہ بلوچوں کو شہید کر کے مزاحمت کار ظاہر کیا گیا ہمیں خدشہ ہے کہ دیکر لاپتہ افراد کو بھی اسی طرح قتل کردیا جائے گا۔

منصور بلوچ نے کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں پر فرض بنتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز