چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںپنجاب: کھانسی کی دوا کھانے سے تین بہن بھائی ہلاک ـ

پنجاب: کھانسی کی دوا کھانے سے تین بہن بھائی ہلاک ـ

پنجاب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان حامدہ پور میں اتائی کی دوا سے تین بہن بھائی ہلاک ہوگئے ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق حامد پور کنورہ کا رہائشی خادم حسین بچوں کےلیے کھانسی کی دوا لینے جمعہ کو ہومیو پیھتک کے پاس گیا اور بچوں کو دوا کھلائی جس کے بعد تینوں بچوں کی حالت بگڑ گئی ، چند منٹوں میں ہی 7 سالہ طاہرہ دم توڑ گئی جبکہ 9 سالہ دانش ہسپتال کے راستے میں اور 5 سالہ منیب آج ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ـ

پولیس کے مطابق غیرمعیاری دوائی دینے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے کلینک سیل کردیا گیا ہے جبکہ اتائی ڈاکٹر کا کلینک پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے 2018 سے لائسنس یافتہ ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز