شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںپنجاب: 17 سالہ بیٹی سے باپ کی مبینہ ذیادتی، اہلیہ کی درخواست...

پنجاب: 17 سالہ بیٹی سے باپ کی مبینہ ذیادتی، اہلیہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

شیخوپورہ(ہمگام نیوز) پنجاب کے علاقے شیخوپورا میں باپ نے اپنی 17سالہ بیٹی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا، اہلیہ کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق پوش علاقہ ہاوسنگ کالونی ڈبلیو بلاک کی رہائشی مقدمہ مدعیہ عفت شاہین کے مطابق وقاص سے اسکی شادی تقریبا 17 سال قبل ہوئی تھی سائلہ کے بطن سے پانچ بچوں نے جنم لیا جن میں سب سے بڑی بیٹی 16 سالہ (م) نے مجھے بتایا کہ میرے بابا مجھ سے زنا بالجبر کرتے ہیں جو پچھلے پانچ چھ ماہ سے مجھ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی تحریری درخواست پر ہاوسنگ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ نمبری 320/21 بجرم 376ii اور 292 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز