دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپنجپائی، ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جانبحق

پنجپائی، ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جانبحق

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے نواحی علاقے پنجپائی میں قتل کی لرزہ خیز واردات بھتیجوں نے 60سالہ چچا کو ڈنڈوں سے پے درپے وار کر کے قتل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کلی چچے زئی پنجپائی میں 60سالہ محمد اشرف مسجد میں نماز عشا ادا کر نے کے بعد گھر جارہے تھے کہ گھر کے سامنے پہلے سے طاق میں بیٹھے نقاب پوشوں نے ڈنڈوں سے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کردیا اہل خانہ کے مطابق مقتول محمداشرف پرفضل مہردل اور ادم خان کی جانب سے حملہ کیاگیاہے تاہم محمداشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اس سلسلے میں مزید کارروائی پنجپائی پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز