Homeخبریںپنجپائی میں قابض پاکستانی فوج 25 اہلکار ہلاک کیئے ، ایک سرمچار...

پنجپائی میں قابض پاکستانی فوج 25 اہلکار ہلاک کیئے ، ایک سرمچار وطن پر قربان ہوگئے ۔ بی ایل اے آزاد بلوچ

شال (ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں اور پاکستانی قابض فوج کے مابین 4 نومبر کو اس وقت جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جب دشمن نے ہمارے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی۔

 

دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے اور اپنے کیمپوں کی دفاع میں تین دن تک وقفے سے جاری رہنے والی جھڑپوں میں پاکستان کی فوج کو شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ اس اہم معرکہ میں دشمن کے پچیس اہلکار مارے گئے جبکہ بی ایل اے کا ایک سرمچار سنگت نمیران حمید اللہ عرف سخمت اللہ وطن پر قربان ہوگئے۔ ہمارے بہادر سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے گھیراو کو توڑ کر اپنے شہید ساتھی کی لاش کو دشمن کے محاصرے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

اس کاروائی کے دوران قابض پاکستانی فوج کو فضائی کمک بھی حاصل تھی۔ ہمارے سرمچاروں نے دشمن کو طویل اور تھکا دینے والی جنگی حکمت عملی کے تحت اہم شاہرہ پر واقع پل کو بارود لگا کر تباہ کردیا جس سے ان کی زمینی رابطہ کٹ گیا اور انہیں زمینی کمک بروقت نہ پہنچ سکی۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز