Homeخبریںپنجپائی گل غازی میں فوجی قافلے پر حملے میں چار دشمن اہلکار...

پنجپائی گل غازی میں فوجی قافلے پر حملے میں چار دشمن اہلکار ہلاک دو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے بلوچ لبریشن آرمی کے جانباز سرمچاروں نے 22 اگست 2026 کو ایک خاص مشن کے دوران دشمن پر گھات لگا کر حملہ کرکے چار قابض پاکستانی فوجیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہے۔ ہمارے سرمچاروں

نے پنجپائی میں گل غازی کے مقام پر پاکستانی قابض دشمن کے گشت پر معمور دو گاڑیوں میں سوار اہلکاروں کو ایک مربوط حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ شام چھ بجے کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے چاروں اطراف سے گھیر کر دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔ ہمارے سرمچاروں اور دشمن کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

دشمن پاکستانی فورسز کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بعد ہمارے سرمچار بحفاظت اپنے فوجی ٹھکانوں کی طرف لوٹ گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اپنی تنظیم کی طرف سے قبول کرتی ہے۔ ہم اپنے بلوچ قوم اور وطن کے ساتھ عہد کو دہراتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی آزادی تک ہماری کاروائیاں شدت اور بلا تعطل جاری و ساری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز