Homeخبریںسرانان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے روڈ کی تعمیرکرنے والے...

سرانان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے روڈ کی تعمیرکرنے والے 5مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، پولیس

کوئٹہ(این این آئی)سرانان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق پیر کو سرانان کے علاقے سلیمان زئی میں روڈ کی تعمیرکرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے روڈ کی تعمیر میں مصروف مشینری کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کے بعد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے میں کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز