Homeخبریںپنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،دو افراد شدید زخمی

پنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،دو افراد شدید زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز) پاک ایران کے سرحدی ضلع پنجگور کے سب تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیل کے کاروباری دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ایرانی ساختہ دوہزاری گاڈی جیرک بارڈر سیایرانی تیل لوڈ کرکے پنجگور شہر کی طرف آ رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر انہوں نے گاڈی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جاسم ولدنعمت ‘شاہد ولدصادق ساکناں شاہوکہن پنجگور زخمی ہوئے ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

واضع رہے پروم میں تیل کے کاروباری لوگ کی لوٹ مار ایک بار پھر عروج پر پہنچ چکی ہے آئے روز کاروباری لوگوں کی تیل خالی کرنا ان سے نقدی گاڑی چھینا عام ہوتا جارہا ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ایران پاک بلوچستان کے سرحدی کاروباری پوائنٹ جیرک میں تیل کے کاروباری لوگوں میں شدید خوف و تشویش پائی جاتی ہے ۔

 

Exit mobile version