سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپنجگور، دوران ڈکیتی ایک شخص جانبحق

پنجگور، دوران ڈکیتی ایک شخص جانبحق

 

پنجگور( ہمگام نیوز ) پنجگور خدابادان میں گزشتہ شب رات گئے دیر ڈکیتی کے دوران ہاتا پائی سے ایک ڈاکو جان بحق ساتھی فرار ہوا اور ایک مزدور شخص زخمی ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں نئے تعمیراتی روڑ کے مزدور قریبی کمرے میں رہائش کررہے تھے کہ گزشتہ شب نامعلوم ڈاکوؤں نے انکے شٹر کھول کر انہیں لوٹنے کی کوشش کی کہ ڈاکوؤں کی لاٹھی لگنے سے ایک مزدور زخمی ہوا رات کے اندھیرے میں مزدور کے لاٹھی لگنے گیما گیمی ہاتا پائی سے ایک ڈاکو بڑی زور دیوار سے لگی انکے سر دیوار کے لگنے سے جان بحق ہوئے جن کی شناخت آصف ولد لعل بخش ڈمب تسپ سے ہوئی اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا مذید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے واضح رہے گزشتہ شب سراوان خدابادان میں رات بھر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز