یکشنبه, جون 1, 2025
Homeخبریںپنجگور، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکاندار سمیت چار افراد جبری لاپتہ

پنجگور، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکاندار سمیت چار افراد جبری لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 28 مئی 2025 کو پنجگور کے علاقہ چتکان سے دکاندار سمیت چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ دکاندار کی شناخت وہاب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے ایک موبائل کے دکان میں چھاپہ مار کر دکاندار سمیت چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ چھاپے کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے جبکہ متعدد قیمتی موبائل بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں جنکی قیمت لاکھوں میں ہیں۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز