سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپنجگورمیں بلوچ عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہیں

پنجگورمیں بلوچ عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہیں

پنجگور(ہمگام نیوز)ہمگام نمائندہ کے ایک رپورٹ کے مطابق پنجگور میں پولیس اور ایف سی کی غنڈاگردی سے بلوچ عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے پولیس بھی اب ایف سی کی طرح ناکہ بندی کرکے عوام کو خواہ مخواہ تنگ کرنے پر تُلا ہوا ہے ،لوگوں کو راستے میں روک کر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی کاغذات کی چیکنگ جو کہ یہ کام ٹرئفیک پولیس کا ہے ،شناختی کارڈ پوچھنا اور دیگر غیر مہذب طریقے سے لوگوں کو پریشان کرنا روز کا معمول بن چکا ھے ،جبکہ ناپاک آرمی اور ایف سی کی طرح بغیر سرچ وارنٹ کے بے گناہ لوگوں گھروں پر چھاپہ مارنا ،بلوچ روایات کو پاؤں تلے روندنا بلوچ چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پائمال کرنا اور بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنا بھی پولیس کی روز کی معمولات میں شامل ہیں.جس سے پنجگور کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس اور ایف سی وآرمی کی ظلم سے بچایا جائے .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز