کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنجگور میں ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر جمعرات کے روز ضلع پنجگور میں چتکان کے سونار مارکیٹ میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاستی مخبر و آلہ کار گل محمد عرف حاجی ڈگڈگ کو ہلاک کیا۔ وہ بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا اور وہ پاکستانی فوج کی جانب سے نکالی گئی بلوچ مخالف ریلی اور جلسوں میں شرکت اور ان میں نمایاں حصہ داری کا کردار ادا کرتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کی تقریبات میں شرکت اور بلوچ مخالف سرگرمیوں میں فوج کا ساتھ دینے والے گل ت جیسے کرداروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا۔