پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مالیت جل کر تباہ ہوگیا۔
آئل ٹینکر کے مالک کے مطابق ہم گاڑی سے تیل خالی کررہے تھے کہ اچانک تیل خالی کرنے کی جگہ آگ بھڑک اٹھی اور پلک جھپکتے ہی آگ نے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔
ان کے مطابق یہ واقعہ نواز ولد حاجی عبدالرحمن کے ڈپو میں پیش آیا۔
گاڑی مالک کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے لگ بھگ 3 کروڑ کی گاڑی اور 32000 ہزار لیٹر تیل جس کی مالیت 19 لاکھ روپے ہیں جھل کر تباہ ہوگئے ہیں۔ تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔