پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور تسپ کے علاقے غریب آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے عامر ولد داد جان نامی شخص کو بندوق کے زور پر اغواء کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر ولد داد جان ایک دکان کے سامنے بیٹھا تھا کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے آکر بندوق کے زور پر زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال ابھی یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اسے کن وجوہات کی بنا پر اغواء کر لیا گیا ہے۔


