پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںپنجگور تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس کے لیے وارننگ ہے ۔...

پنجگور تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس کے لیے وارننگ ہے ۔ بی ایل ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور تھانے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چتکان سٹی تھانے پر آج شام سات بجکر تیس منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔

یہ حملہ انکے لیے ایک تنبیہ ہے کہ وہ سرمچاروں کی تعاقب کرنے اور قابض پاکستانی فوج و اسکے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی سہولت کاری اور نام نہاد  منصوبوں میں ساتھ دینے سے باز آئیں۔

 بصورت دیگر جو سلوک پاکستانی فوج، ایجنٹوں اور ریاستی معاون کاروں سے کیا جاتا ہے پولیس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز