Homeخبریںپنجگور: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول...

پنجگور: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

 

پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیر کے روز ہمارے سرمچاروں نے پنجگور چتکان کے علاقے غریب آباد میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ کرکے احمد ولد بشیر احمد کو ہلاک کردیا جبکہ اس کا ساتھی امر ولد محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ احمد ولد بشیر پروم واقعی سمیت بلوچوں کی مخبری، اغواء و قتل میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ شریک رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ زخمی ہونے والا شخص امر کو پہلے سے مختلف ذرائع سے تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ ایسے عناصر کا ساتھ نہ دیں لیکن وہ پھر بھی احمد جیسے ریاستی مخبروں کے ساتھ تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا پروم واقعہ میں میجر نورا، لیفٹیننٹ نواز، عبدالمالک، مومن کی شہادت میں احمد ولد بشیر پاکستانی فوج کے ساتھ تھا اور وہاں زخمی بھی ہوا تھا۔ پروم واقعہ میں بلوچ سرمچاروں کی شہادت اور لاشوں کی بے حرمتی جیسے عالمی قوانین کی پامالی میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے پر احمد کو پیر کے روز پنجگور شہر میں نشانہ بناکر ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اس گروہ کے دوسرے ارکان کی تفصیل بھی ہمارے پاس موجود ہے، جو بلوچوں کے قتل و غارت میں برائے راست قابض پاکستانی فوج کے ساتھ ملوث ہیں، وہ بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے آخر میں عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر سے دور رہیں۔

Exit mobile version