سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںپنجگور سے ایڈوکیٹ مجاہد بلوچ حراست کے بعد لاپتہ

پنجگور سے ایڈوکیٹ مجاہد بلوچ حراست کے بعد لاپتہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حاجی انور ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو اغوا کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ پنجگور میں واقع حاجی انور ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے چادر و چار دیواری کے عظیم تقدس کو پامال کیا اور گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ گھر میں موجود ایڈوکیٹ مجاہد بلوچ ولد منور ایڈوکیٹ کو پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے غٰیر قانونی طورپر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر لیا
خیال رہے کہ مجاہد بلوچ گزشتہ کئی سالوں سے سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے اپنی زاتی زندگی کے کاموں میں مصروف عمل تھا ۔ حاجی انور ایڈوکیٹ کے بتیجا تھا۔ حاجی انور گزشتہ کئی سالوں سے سوئٹزرلینڈ میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز