Homeخبریںپنجگور سے برآمد لاش کی شناخت ہوگئی، 24 ستمبر سے لاپتہ تھے،...

پنجگور سے برآمد لاش کی شناخت ہوگئی، 24 ستمبر سے لاپتہ تھے، اہلخانہ کا دعویٰ

پنجگور (ھمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پنجگور سے برآمد ہونے والی مسخ شدہ لاش کی شناخت حبیب اللہ ولد احمد کے نام سے کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حبیب اللہ 24 ستمبر 2025 کو اپنے کھیتوں میں کام کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد آج ان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز