Homeخبریںپنجگور شہید داد جان کے اہل خانہ کا مختلف طبقہ سیاسی فکر...

پنجگور شہید داد جان کے اہل خانہ کا مختلف طبقہ سیاسی فکر سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت سے پریس کانفرنس

پنجگور (ہمگام نیوز) شہید داد جان کے بھائی نے تحریری پریس کانفرنس پڑھتے ہوئے کہا کہ اکیس اپریل کو دن ڈھائی بجے کے قریب ہم پر ایسا ظلم ڈھایا گیا جو لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا، جس کو آپ لوگوں کے سامنے لانے کے لیے زبان ساتھ نہیں دیتی، ہمارے گھر کے چشم و چراغ بلکہ میں یہ کہنے میں غلط نہیں ہونگا کہ پنجگور اہلیان خدابادان کی آنکھوں کا تارا نوجوان فٹ بالر داد جان عنایت جو دو وقت کی روزی روٹی کمانے اپنے دکان میں بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا، جس سے نہ کہ ہماری فیملی بلکہ پورا بلوچستان سوگ میں مبتلا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ، ہم غریب لوگ ہیں جو دن رات محنت مزدوری کرکے اپنی بچوں کا پیٹ پالنے میں مصروف ہیں ، رمضان کے اس بابرکت مہینہ میں ہم پر ایسا ظلم کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی, اور اس سے پہلے بھی خدابادان میں ہی فائرنگ کرکے ہمارے نوجوان مرتضی بلوچ اور صغیر کو بھی شہید کیا گیا، ایسے حالات میں جب کوئی بھی شخص اپنے گھر سے چھری لے کر گھوم نہیں سکتا ، مگر سرف گاڈیوں میں سوار مسلح نقاب پوش جن کے پاس جدید اسلحہ بھی ہے، سرے عام گھوم کر دن دیہاڈے واردات بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بیان کیا کہ داد جان بلوچ کے قاتلوں کو ڈھونڈنا اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے ، مگر ریاستی اداروں کے کانوں تک جوں ہی نہیں رینگتی، ہم چیف جسٹس ، وزیر اعلی بلوچستان ، آئی جی پولیس ، ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈی پی او پنجگور اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہید داد جان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرلیں۔

آخر میں صحافی حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو تین دن گزرنے کے باوجود ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا لہذا ہم حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ شہید داد جان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کریں اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر داد جان بلوچ کی شہادت میں ملوث عناصر لو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم اہل علاقہ کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائے عمل طے کرینگے۔
اس پریس کانفرنس میں مختلف سیاسی طبقہ لوگوں نے اپنے خیال کا اظہار کیا گیا ـ

Exit mobile version