پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںپنجگور: صابر نور اور عابد نور کی عدم بازیابی پر احتجاجی ریلی...

پنجگور: صابر نور اور عابد نور کی عدم بازیابی پر احتجاجی ریلی اور دھرنا

پنجگور: (ہمگام نیوز) پنجگور میں صابر نور اور عابد نور کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کو 30 ستمبر کی صبح ایف سی نے ان کے گھر سے اُٹھا کر لاپتہ کیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کمشنر مکران نے احتجاجی دھرنے کے دوران وعدہ کیا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر دونوں بھائیوں کو رہا کیا جائے گا، جس پر دھرنا ختم کردیا گیا تھا، لیکن اب تقریباً دس دن گزر چکے ہیں اور ابھی تک دونوں کو بازیاب نہیں کیا گیا۔

صابر نور اور عابد نور کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کو بلاجواز ریاستی تشدد کا سامنا ہے اور ریاست مسلسل جھوٹے وعدے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹے کے اندر رہائی کا وعدہ کیا گیا تھا، اور بعد میں ہر روز نیا وعدہ کیا گیا، لیکن دونوں بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔

اہل خانہ اور شہریوں نے پنجگور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے میں شریک ہوکر عابد اور صابر سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے فوری طور پر دونوں بھائیوں کو رہا کریں اور مزید جھوٹے وعدوں سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز