سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںپنجگور: فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم جانبحق، قریبی رشتہ دار زخمی

پنجگور: فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم جانبحق، قریبی رشتہ دار زخمی

پنجگور(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم جانبحق جبکہ قریبی رشتہ دار زخمی۔

تفصیلات کے مطابق چتکان بازار میں مسلح افراد نے ایک مدرسے میں گھس کر مدرسے کے مہتمم مولوی کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ان کا ایک قریبی رشتہ دار زخمی ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے شخص کا نام مولوی ارشاد ولد مولوی محمد حسن سکنہ چتکان بتایا جارہا ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدالکریم ولد خان محمد سکنہ ایراب کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مولوی ارشاد موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ عبدالکریم شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازعہ کی وجہ سے ہوسکتا ہے تاہم کیس کے تمام زاویوں کی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز