پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں بارودی سرنگ دھماکے سے فوج کا ایک مقامی سہولت کار زخمی ہوگیا۔ جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح پروم کے علاقے غوطہ میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ تک جانے والے راستے پر زور دار بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کا ایک مقامی سہولت کار مزکورہ چیک پوسٹ کی جانب جارہا تھا۔ دھماکہ سے پروم کے رہائشی عامر ولد ماسٹر ایوب کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ اس کے ڈبل سیٹ گاڑی کو بھی نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔