پنجگور ( ہمگام نیوز)
مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ
پنجگور سے فورسز نے پانچ بھائیوں اور ان کے چچا کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جس کے بعد سے ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنجگور کے علاقے بونستان چونگی سر میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر علی نامی شخص کے پانچ بیٹوں امید علی، عالم، عادل، انس اور اویس جبکہ ان کے چچا اشرف ولد دین محمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔اہلِ خانہ کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد ان افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئے جارہے ہیں ۔


