پنجگور(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا۔
ہمگام زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں آپریشن کر کے بلوچ چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے، بلوچ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر، تھوڈ پھوڈ اور لوٹ مار کرنےکے بعد دو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر حراست میں لے کر اغوا کرلیا.
زرائع کے مطابق جبری طور پر اغوا کیے گئے بلوچ فرزندوں کی شناخت آمین جان ولد خدا بخش اور فرید ولد رشید احمد کے نام سے ہوئی ہیں، جو گرمکان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں.