شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ

پنجگور قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ

پنجگور ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ،جبری لاپتہ شخص کی شناخت عبدالخالق ولد احمد سکنہ پروم سئیکی بازار کے نام سے ہواہے۔

لواحقین کے مطابق، 30 اکتوبر کو فورسز نے مقامی کیمپ بلا کر عبدالخالق کو حراست میں لیا اور بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے عبدالخالق کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس سے ان کے اہل خانہ شدید پریشانی اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عبدالخالق پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر فوراً بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز