اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ بازار سے قابض پاکستانی فورسز کے مقامی اہلکاروں نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ذوالفقار ولد حمید کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجگور کے علاقے تسپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ذوالفقار کے لیے آواز اٹھانے میں ہمارے ساتھ دیا جائے۔


