Homeخبریںپنجگور: لاپتہ شخص کی بوری بند لاش برآمد

پنجگور: لاپتہ شخص کی بوری بند لاش برآمد

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایک شخص کی بوری بند لاش پنجگور کے علاقے تحصیل پروم کے مقام سے برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت نواز ولد عبدالمالک سکنہ کریچی رخشان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص تین روز قبل اپنے ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی سے پنجگور آرہے تھے پروم جائین پہنچنے پر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

آج مذکورہ شخص کی بوری بند لاش پروم دز کے مقام سے برآمد ہوئی ہے تاہم گاڑی غائب ہے۔

Exit mobile version