Homeخبریںپنجگور مجبور آباد سی پیک روڈ پر ٹریکٹر اور دوہزار گاڈی میں...

پنجگور مجبور آباد سی پیک روڈ پر ٹریکٹر اور دوہزار گاڈی میں تصادم 7 افراد شدید زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے مجبور آباد تمر فیکٹری کے قریب ٹریکٹر اور دوہزار گاڈی کے درمیان تصادم سے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

زرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں ٹریکٹر ڈرائیور عبدالباسط ولد عبدالوہاب ساکنہ سوراب
دوہزار گاڈی میں سوار 7 افراد دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوگئے جن میں الہی بخش محمد رحیم پسران داد محمد مقصود مقبول پسران الہی بخش شاری خدیجہ
ساکنہ دِز پروم کا رہاہشی بتایا جاتا ہے۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔
جبکہ دو بچوں اور ٹریکٹر ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Exit mobile version