چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںپنجگور: مسافر کوچ حادثے کا شکار 8افراد جاں بحق 38 زخمی

پنجگور: مسافر کوچ حادثے کا شکار 8افراد جاں بحق 38 زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز ) کراچی سے پنجگور آنے والی مسافر کوچ ناگ کے مقام پر حادثے کا شکار تین سگے بھائیوں سمیت 8افراد جاں بحق 38 زخمی ہوگئے 8 کی حالت تشوش ناک ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجگور آنے والی باراتیوں سے بھری کوچ تیز رفتاری کے باعث ضلع واشک کے علاقے ناگ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دولہا فہیم ولد جمعہ سمیت 8افراد ولید ولد عبدالمجید ،مزمل ولد عبدالمجید، وقاص ولد عبدالمجید، مظفر ولد منظور، ثناء اللہ ولد باقی ایک خاتون شراتوں زوجہ داد محمد جان بحق ہوگئے ،جبکہ 38افراد نمروز ولد عبدالباقی سکنہ تسپ، سمیر ولد عبدالرزاق تسپ، محمد صادق ولد محمد اسحاق ،شہاب ولد محمد بہار تسپ، مراد جان ولد عبدالرحمن تسپ، سبزل ولد خان محمد تسپ، ہدایت اللہ ولد لعل بخش چتکا،ن مجاہد ولد نصیر احمد تسپ، علی اکبر ولد عبدالواحد دشت شہباز انیسہ زوجہ مسلم گرمکان عاقود زوجہ برکت بونستان ماہ بی بی زوجہ حسن تسپ نورجان زوجہ علی بونستان ناصرہ بنت جمعہ خان عیسئی سورگ ساجد ولد برکت بونستان ایمان بنت مسلم گرمکان جمعہ ولد محمد کریم تسپ ثمرہ بنت جمعہ تسپ شبانہ بنت مرحوم کبیر احمد عیسئی حسینہ زوجہ مرحوم کبیر احمد عیسئی جلال احمد ولد کبیر احمد عیسئی مونا اللہ رحم سانیہ بنت جمعہ شاہ گل زوجہ جمعہ مہر ضیاء محمد عارف نظام ولد یار جان مسلم ولد محمد اسحاق برکت علی ولد محمد افضل بونستان ضیاء جان ولد محمد عارف وشبود زمان ولد اللہ رحم تسپ جاوید ولد سرور صدام ولد اللہ رحم تسپ محمد عارف ولی محمد اللہ رحم ولد جمعدار بائیان زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد جان بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کی خبر سن کر پنجگور کی فضا سوگوار ہوگئی اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رضا کاروں سے مل کر زخمیوں کو مدد اورطبی امداد دی ضلعی چیرمین ڈپٹی کمشنر اے سی پنجگور ڈی پی او نے زخمیوں کی عیادت کی اورصوبائی حکومت کی طرف سے زخمیوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان بد قسمت کوچ حادثے میں تین سگے بھائی بھی جان سے گئے اور نوبیتا دولہا فہیم جو ڈرائیونگ کررہا تھا جان بحق ہوگئے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں اور8شدید زخمیوں جن میں حبیب بنک کا ریٹائرملازم اللہ رحم اور ان کے تین بچے بھی شامل ہیں کو کراچی منتقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز