پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان شہر پنجگور میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دو افراد مارے گئے ـ
تفصیلات کے مطابق پنجگور میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈز کے کارندہ مہیم سورانی ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں مہیم سورانی اور اسد پرومی شامل ہیں۔
یہ جھڑپ پنجگور اور پروم کے درمیانی علاقے درگِ دپ کے مقام پر ہوا ہے۔
واضع رہے 8 دسمبر 2021 کو ایک بلوچ مسلح تنظیم نے پنجگور کے نواحی علاقے میں 5 افراد کو ہلاک کیا تھا جس کے بارے میں مذکورہ تنطیم نے یہ بیان جاری کیا تھا یہ لوگ مہیم سورانی کے کارندے تھے۔
مسلح تنظیم کے بیانیے کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے تمام کارندے مئی 2020 کو پروم میں ہونے والے جھڑپ میں شامل تھے جہاں بی ایل ایف کمانڈر میجر نورا پیرک ساتھیوں سمیت شہید کیئے گئے تھے ۔ اس گروہ کے کارندے ریاستی سرپرستی میں چوری، ڈاکہ زنی اور غریب عوام کے عصمت دری میں بھی ملوث رہے۔
اس کے بعد کئی وٹس ایپ گروپس میں مہیم سورانی کا ایک مبینہ آڈیو گردش کرنے لگا جس میں مہیم سورانی خود اعتراف کیا کہ وہ پروم واقعہ میں شامل تھا۔
مہیم سورانی پہ اس سے قبل بھی یہ الزام لگا ہے کہ وہ غیر مسلح بلوچ فرزندوں کے اغواء و قتل سمیت کئی سماجی برائیوں میں ملوث رہا ہیں اور پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے انہیں مکمل چھوٹ اور سرکاری سرپرستی حاصل تھی۔