یکشنبه, مې 11, 2025
Homeخبریںپنجگور :معتدد لاپتہ افراد کی لواحقین عید کی خوشیوں سے محروم

پنجگور :معتدد لاپتہ افراد کی لواحقین عید کی خوشیوں سے محروم

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور میں معتدد لاپتہ افراد کی لواحقین عید کی خوشیوں سے محروم سینکڑوں بلوچ فرزند گزشتہ کئی ماہ وسالوں سے لاپتہ عید کی خوشیاں کی گھر کے دیلیز پر نہ آسکی انکی خوشیوں کی چراغ مانند پڑھی ہوئی ہے،انکے بیوی بچے عید کے کپڑوں سے نالان گھروں میں ماہ مبارک میں بھی ماتم جیسی رونے دھونے کی فضا ہے لواحقین نے چیف جسٹس سے انکی بازیابی کیلئے اپیل کردی ہے، تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں سینکڑوں بلوچ فرزند تاحال گزشتہ کئی ماہ و سالوں سے لاپتہ ہیں ماہ رمضان کی الواعی اور عید کی خوشیاں بھی لواحقین کے گھروں میں خوشیوں کا نوید نہیں لاسکی انکی نظرین در ودیوار گھر کے دروازے پر کھڑی ہیں لیکن انکی بازیابی کیلئے صوبائی حکومت اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی صدا نہ نکلی نہ کوشش کی گئی ،لاپتہ افراد کی لواحقین کا کہناہے گر دانستہ یانہ دانستہ ان سے غلطی ہوئی ہے انہیں حساب لیا جائے اور ایک شہری ہونے کے ناطے غیر سگالی طور پر معافی دیا جائے تاکہ وہ اپنے ملک میں ایک عام شہری کی طرح رہے کر اپنے بیوی وبچوں کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔لاپتہ افراد کے لواحقین نے انکی بازیابی کیلئے اعلی حکام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز